واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں امریکی صدارتی محل کے گیٹ پر ایک شخص کی جانب سے کریکر حملے کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کر دیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر کی رہائش گاہ کے شمالی دروازے پر ایک شخص نے دو فائر کریکر پھینکے۔
چھوٹے دھماکوں کی آواز سنتے ہی وائٹ ہاوس میں کام کرنے والے افراد کو فوری طور پر عمارت کے اندر جانے کی ہدایت کر دی گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو چاروں طرف سے بند کر دیا۔ جلد ہی کریکر پھینکنے والے شخص کو بھی ڈھونڈ نکالا۔ اس شخص کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔
واقعے کے بعد وائٹ ہاوس کا سامنے والا پارک بھی بند کر دیا گیا۔گزشتہ روز بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بعد پہلے ہی شہر میں سیکیورٹی معمول سے زیادہ تھی۔