واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما کی سیکیورٹی کی ذمے دار سیکریٹ سروس میں قیادت کا فقدان ہے۔ سیکیورٹی کے لیے وائٹ ہاوٴس کی دیوار کا جنگلا چار سے پانچ فٹ اونچا کیا جائے۔
ہوم لینڈ سیکورٹی کے تشکیل کردہ خودمختار پینل کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی سیکورٹی کی ذمے دارسیکرٹ سروس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ چار رکنی پینل نے تجویز دی ہے کہ وائٹ ہاوٴس کی بیرونی دیوار کے جنگلے کو چارسے پانچ فٹ اونچا کیا جائے تاکہ لوگ وائٹ ہاوٴس کے لان کے اندرکود نہ سکیں۔
وائٹ ہاوٴس میں لوگوں کے دیوار سے کود کرلان میں جانے کے واقعات پر سیکریٹ سروس کی سربراہ جولیاپیٹرسن نے ستمبر میں استعفا دیا تھا۔