واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر’پرپوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا جزوی شٹت ڈائون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے لیے انہیں درکار فنڈ کا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹرمپ نے ‘ٹویٹ’ میں لکھا کہ”میں وائیٹ ہائوس میں تنہا ‘مسکین’ ڈیموکریکٹس کی واپسی اور ان کے ساتھ سرحدوں کی سلامتی کے معاہدے کے لیے منتظر ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ بیرون ملک امریکی فوج خطاب کے بعد مرکزی بنک نے سرپلس میں تیزی کے ساتھ اضافہ کیا ہے۔
ممکن ہے ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کے روز کی تعطیل اپنے گھر پرگذاریں مگروہ وائیٹ ہائوس میں رکنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ڈونلد ٹرمپ اور ان کی جماعت ری پبلیکن میکسیکو کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے معاملے پر پیدا ہونے والے جمود کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔
سابقہ تعطیلات کے دوران بھی صدر ٹرمپ فلوریڈا کی دھوپ اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے بجائے کانگریس کے ارکان اور اپنی انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ تعطیل سے ملنے والے وقت کو ‘ٹوئٹر’ پر ٹویٹس میں صرف کرتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر حالیہ ٹویٹس وزیر دفاع جیمز میٹس اور کانگریس کی تعلقات عامہ کمیٹی کے چیئرمین باب کروکرکے بارے میں ہیں۔ جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان پر استعفے کا اعلان کیا جب کہ باب کروکر شمالی کوریا اور فیڈرل ریزرو کونسل کے امور میں اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔