پوری قوم اپنی فوج کے پشت پر کھڑی ہے،دہشت گردی کی سوچ کے خاتمے کے لئے متحدہونا پڑے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ پاک فوج وزیرستان میں ملک و قوم کی بقاء کے لئے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرے اور ملکی بقاء بہتر مستقبل کے لئے برسرپیکار اپنے جوانوں کا مورال بلند کریں نعیم کھو کھر نے کہاکہ شیخ رشید اور چوہدری شجاعت جیسے سیاسی یتیم عمران خان اور مولانا طاہر القادری کے ساتھ ملک کر ملک میں انارکی پھیلانے کی جو کوشش کررہے ہیں۔

اس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ قوم کا ہر فرد سانحہ لاہور ماڈل ٹائون واقعہ کی مذمت کررہی ہے مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جن ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کو قلع قمع کرنے میں مصروف ہے ایسے حالات میں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے نعیم کھو کھر نے کہا کہ ملک بھر کی غیر مسلم اقلتیں بشمول مسیحی عوام امتحان کی اس گھڑی میں اپنے افواج کے پشت پرکھڑی ہے اور ملک و قوم کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔