ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو کمی

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) ہول سیل سطح پر لگا دالوں کی قیتوں کو بریک اور دالیں دو سے تین روپے سستی ہو گئیں۔ دال چنا ہو یا دال ماش، مونگ کی دال ہو یا مسور کی دال، سب کی سب ہیں سستی ہونے کو بے قرار۔ ہول سیل ذرائع سے آئی ہے خبر کہ ان کی قیمتوں میں رہا نہیں ہے دم اور مل رہی ہیں۔

دو سے تین روپے کم۔ دال چنا تین روپے کی کمی کے بعد اب ہوگئی ہے 100 روپے فی کلو۔ دال ماش میں ہوئی 3 روپے کمی اور مل رہی ہے 164 فی کلو ، 2 روپے کی کمی کے بعد مونگ کی دال کی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

جبکہ مسور کی دال نے بھی دیا خوب ساتھ 2 روپے کمی کے بعد قیمت 113 روپے فی کلو ہوگئی۔ مگر اب عوام کو کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار کیونکہ ابھی ریٹیل سطح پر قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔