لاہور (جیوڈیسک) لاہور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو زمبابوے کا ویزا مل گیا۔ آج رات روانہ ہو کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ کامران، عمر اور نمائندگی کے لیے اب عدنان اکمل کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ عمر اکمل کے طبی مسئلے کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد کو منتخب کیا گیا۔ سرفراز احمد کو ویزہ ملنے میں مشکلات سامنے آئیں تو نوجوان عدنان اکمل کو گرین سگنل دیدیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے سرفراز احمد کو ویزہ مل گیا ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔