اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بیوی کے اثاثے چھپانے پر کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا ہے ، قوم کو انتظار ہے کہ الیکشن کمیشن کیپٹن صفدر کے خلاف کیا کارروائی کرتا ہے ۔
سوشل میڈیا پر کئے گئے ٹویٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے بیوی کے اثاثے ظاہر نہیں کیے جس پر پی ٹی آئی نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں مقدمہ درج کیا ہے ، پوری قوم دیکھنا چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر عمل درآمد کے لیے کیپٹن صفدر کے خلاف کیا کارروائی کرتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں دستاویزی ثبوت آنے کے باوجود نیب حرکت میں کیوں نہیں آرہا ، نیب کو ایسے معاملات پر فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاناما لیکس کے ثبوت کے باوجود کارروائی نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔