فیصل آباد: سابقہ بیوی کے بھائی کا نامعلوم غنڈوں کے ہمراہ عثمان رسول پر قاتلانہ حملہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: سابقہ بیوی کے بھائی کا نامعلوم غنڈوں کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر پریس کونسل آف پاکستان عثمان رسول پر قاتلانہ حملہ موقعہ پر موجود افراد نے ناکام بنا دیا۔ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

عثمان رسول نے تھانہ ملت ٹائون میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان پریس کونسل عثمان رسول سول جج شہزاد مشتاق کی عدالت میں بچہ حوالگی کیس میں تاریخ پیشی پر آئے واپسی پر جب وہ اسلام آباد جانے کے لیے ملت روڈ پر پہنچے تو ملزمان کاشف عزیز نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں موقعہ پر موجود افراد نے انہیں بچا لیا۔

عثمان رسول کے مطابق ان کی سابقہ بیوی فائزہ عزیز نے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور بچہ لیکر اپنا تبادلہ نب جی میں کروا لیا انہوں نے سی پی او’ آر پی او اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعغظم کو بھی اپنے اوپر ہونے والے حملے کی درخواست دیدی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈی ایس پی احسان خان کے حکم پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔