بیوی کو منانے میں ناکامی پر برادر نسبتی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے برادر نسبتی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ بانگی خیل کے علاقہ سیداں کے زبیر شاہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی صائمہ تبسم اپنے شوہر اعجاز شاہ سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی۔

ملزم اعجاز شاہ اپنے والد قبول شاہ اور ساتھی حسن شاہ کے ہمراہ اسے لینے کے لئے آیا مگر تنازع حل نہ ہو سکا اسء رنجش پر ملزموں نے گزشتہ روز میرے بیٹے عمر فیاض شاہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی چل بسا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک مبینہ ملزموں کی گرفتاری کے سلسلے میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی۔