سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث بینک کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔
چک 75 شمالی میں ملزم رمضان نے مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں اپنی بیوی سرور بی بی اور بیٹی صائمہ کنول کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔
تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔