ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی پیسے اور اقتدار کا لالچ ہی دنیا میں پھیلی بے سکونی اور تشدد کا بڑا سبب ہے،اسی موضوع پر بالی وڈ میں بنائی گئی دلچسپ فلم “صاحب، بیوی اور گینگسٹر”کا سیکوئل رواں ہفتے ریلیز ہو رہا ہے۔
صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز” دولت اوراقتدار کے لیے ہونے والی سازشوں اور تشدد کی کہانی ہے۔فلم کے دوسرے پارٹ میں بھی جمی شیرگل اور ماہی گل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ عرفان خان اور سوہا علی خان بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔آٹھ مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے باکس آفس پر بھرپور کامیابی ملنے کا امکان ہے۔