میانوالی (جیوڈیسک) بیوی کو اغوا کرنے کی رنجش پر مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ظہور احمد اپنے بھائی کے ہمراہ نواحی علاقہ چاپری میں اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ کمر مشانی روڈ پر اسد خان نے اندھا دھند گو لیاں برساتے ہو ئے ظہور کو شدید زخمی کرڈا لا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
مضروب زیا دہ خون بہہ جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پو لیس نے مقتول کے بھائی خالد کی درخواست پر کا رروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہا نی کے مطابق مقتول ظہور احمد نے نے تین سال قبل اسد خان کی بیوی رو بینہ کو اغوا کرلیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے اس نے ظہور احمد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ مقامی پولیس ابھی تک ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی۔