بیوی کو قتل کرنے کے بعد نیوی اہلکار نے خود کشی کرلی

Murder

Murder

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پولیس کا کہنا ہے گزشتہ روز شہر کے وسط میں واقع قائدِاعظم کے مزار پر نیوی کے ایک گارڈ نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ صفدر علی شاہ نے ڈالمیا میں واقع اپنے گھر میں پہلے اپنی بیوی زینت کو قتل کیا اور جب وہ صبح ڈیوٹی کے لیے مزار پر آیا تو اس نے اپنی سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی سرفراز علی کا کہنا ہے کہ نیوی کے اہلکار نے کچھ ذاتی تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں اس نے اپنے اہلِ خانہ کو فون کر کے اس قتل کے بارے میں آگاہ کیا اور خودکشی کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مہینے قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔