بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سگے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا

Murder

Murder

کالاباغ (جیوڈیسک) بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے سگے بھائی نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گاؤں کچھ تندر خیل کے اصل جان نے ایک ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر اپنے حقیقی بھائی غلام جان کی بیوی کو قتل کردیا تھا جس کا غلام جان کو شدید رنج تھا۔

غلام جان نے اپنی بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اصل جان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں بھائیوں کی عمریں 60 سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔ مقتول کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔پولیس نے غلام جا ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کلی تلاش شروع کردی ہے۔