وکی لیکس کی سی آئی اے کی جانب سے عسکریت پسندوں کو ہدف بنانے کے حوالے سے ایک خفیہ دستاویز جاری

WikiLeaks

WikiLeaks

واشنگٹن (جیوڈیسک) وکی لیکس کے مطابق امریکی خفیہ ادارے’ سی آئی اے‘ نے یہ رپورٹ دو ہزار نو میں تیار کی تھی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف اتحادی افواج کے زیادہ تر آپریشن غیر موثر یا ناکام رہے ہیں۔

وکی لیکس نے مزید بتایا کہ سی آئی اے کی طرف سے یہ رپورٹ اُس وقت تیار کی گئی تھی، جب امریکی صدر باراک اوباما نے القاعدہ اور طالبان کو پیچھے دھکیلنے اور شکست دینے کے لیے طاقت کے اضافی استعمال کا حکم دیا تھا۔

سی آئی اے کی طرف سے اس رپورٹ کا نام ایچ وی ٹی یعنی ہائی ویلیو ٹارگٹنگ رکھا گیا تھا۔