واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی ایک فوجی عدالت نے وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ فوجی عدالت نے البتہ بریڈلی میننگ کے خلاف دشمن کی مدد کا الزام نہیں مانا ہے۔ بریڈلی میننگ کو دشمن کی مدد کرنے سمیت بائیس الزامات کا سامنا تھا۔
عدالت نے بیس الزامات کو مان لیا ہے۔ بریڈلی میننگ کو لمبے عرصے تک عدالت میں رہنا پڑے گا۔ اگر ان کے خلاف دشمن کی مدد کا الزام مان لیا جاتا تو انہیں ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑ سکتی تھی۔ بریڈلی میننگ کی سزا کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔