وکی لیکس کے تناظر میں بنی فلم دی ففتھ اسٹیٹ کا ٹریلر ریلیز

The Fifth Estate

The Fifth Estate

حکومتی رازوں سے پردہ اٹھانے والی انکشافات سے بھری فلم وکی لیکس پر بنی فلم دی ففتھ اسٹیٹ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ تہلکہ خیز فلم کی ایک جھلک دیکھتے ہیں. حکومتی راز اور ڈھیروں انکشافات سے تہلکہ مچانے والی ویب سائیٹ وکی لیکس جس کی پہنچ سے بڑے بڑوں کو پہنچایا گیا اپنے انجام پر وکی لیکس نے دنیا بھر کو پہنچائیں ایسی معلومات، جو انتہائی خفیہ رکھی گئیں۔

اس ویب سائیٹ سے مچنے والے تہلکے کے بعد ڈھونڈ مچی جولین اسانج کی جو ان سب خفیہ راز فاش کرنے میں ماہر نکلا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو دنیا کے سب سے خطرناک شخص کا نام دیاگیا۔ اور اس پر لکھی گئی ایک کتاب۔۔جولین اسانج کی تہلکہ خیز پر زندگی سے ہالی ووڈ کے آسکر ایوراڈ یافتہ ہدایت کار بل کونڈون کو اپنی نئی فلم کا موضوع مل گیا۔

فلم کی کہانی میں جولین اسانج کی وکی لیکس کی شروعات اور پھر رازوں سے پردہ اٹھانے کے بعد مچنے والے تہلکے کوبھی عکس بند کیا گیاہے۔ وکی لیکس اور جولین اسانج اپنے خفیہ انکشافات سے دنیا بھر میں تہلکا مچانے کے بعد فلم۔ دی ففتھ اسٹیٹ گیارہ اکتوبر کو سینما گھروں پر تہلکا مچائے گی۔