لوئی ول (جیوڈیسک) گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کرنے والے عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے لوئی ول کے فریڈم ہال میں ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست دعا بلند کیا۔ محمد علی کی نماز جنازہ امریکا کے امام زید شاکر نے پڑھائی۔ انہیں آج جمعہ کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
آخری رسومات میں سابق صدر بل کلنٹن اور ہالی ووڈ اداکار وِل سمتھ سمیت متعدد مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عظیم باکسر محمد علی کا آخری دیدار کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے پاس بانٹے گئے تھے جس کیلئے قطاروں میں لوگوں نے گھنٹوں انتظار کیا۔