ول سمتھ فلم آفٹر ارتھ کی تشہیر کیلئے جاپان پہنچ گئے

Will Smith

Will Smith

ٹوکیو(جیوڈیسک)ہالی وڈ سٹار ول سمتھ اپنی نئی فلم آفٹر ارتھ کی تشہیر کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں، فلم میں ول سمتھ کے ساتھ ان کے نوعمر بیٹے جیڈن نے بھی فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

آفٹر ارتھ زمین کے مستقبل کی تصوراتی کہانی ہے جب خلائی مخلوق سے جنگ میں دنیا کی بیشتر آبادی ہلاک اور بقیہ کسی اور سیارے پر جا کر آباد ہو جاتی ہے۔ ہزار سال بعد ایک باپ بیٹا اتفاقا دوبارہ زمین پر آتے ہیں۔

تو وہاں انہیں قبل از تاریخ دور منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ول سمتھ کے ساتھ کام کرنے والے ان کے چودہ سالہ بیٹے جیڈن اس سے پہلے فلم کراٹے کڈ میں بھی کام کر چکے ہیں۔