لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن، پرنس جارج کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی مقام پر نظر آئے۔ پرنس ولیم نے Anglesey سے شروع ہونے والی، میراتھون کا آغاز کیا۔ جس میں بعد میں شہزادی کیتھرین بھی اس ریس میں شامل ہو گئیں۔
میراتھون کے زیادہ تر شرکا، ننھنے شہزادے سے ملنے کے لئے میرا تھون میں شریک ہوئے۔ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ جارج کی پیدائش کے بعد سے شاہی محل سے دور، ایک جزیرہ میں قیام پذیر ہیں اور آئندہ ماہ تک دوبارہ کنگسٹن پیلس میں رہائش اختیار کر لیں گے۔