ولی بابر کیس میں مارے گئے گواہوں کے مقدمات ری اوپن

Wali Babar Case

Wali Babar Case

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ولی بابر کیس میں مارے گئے گواہوں کے مقدمات ری اوپن کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا اہم ترین گواہ زندہ اورحفاظتی تحویل میں ہے۔ کل کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران ولی خان بابرکے قتل سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری نے کہا تھا کہ ولی خان بابر قتل کیس کو ٹیسٹ کیس بنانا چاہیے۔

چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا کہ ولی خان بابر کیس کو سرد خانے کی نذر نہ کریں، کیس اہم نوعیت کاہے، گواہوں کے قاتل پکڑ کر دکھائیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے ولی بابر قتل کیس کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس کیس میں گواہوں کو قتل کر دیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق ابھی بھی ایک گواہ زندہ ہے اور وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔