ولی بابر قتل کیس، گواہوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر رپورٹ طلب

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ولی بابر قتل کیس کے گواہوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔کراچی امن و امان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہگواہوں کا قتل بااثر افراد یا پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ، خون ناحق رائیگاں نہیں جاتا، خدا ظالموں کو سزا ضرو ر دیتا ہے لیکن اس کا انداز مختلف ہے۔

جسٹس خلجی کا اس موقع پر کہنا تھا کہخون ناحق بہتا رہے تو ریاست کے ساتھ معاشرے پر بھی عذاب آتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ولی بابر کے کیس کو سرد خانے کی نظر نہ کریں، گواہوں کو تحفظ کیلئے ولی بابر کیس کے گواہوں کے قاتل پکڑکر دکھائیں، بتایا جائے گواہوں کو کس علاقے میں قتل کیا گیا، آئی جی کا بیان پیش کریں۔ کراچی امن و امان کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں جاری ہے۔