امریکا (جیوڈیسک) امریکا واشنگٹن امریکا نے کہا ہے کہ ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی روزانہ ہونے والی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمانJen Psaki نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش واپس لینے پر تبصرے سے انکار کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امری
کا کے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات ہیں اور ان کی روشنی میں پاک امریکہ مفاہمتی عمل جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاک افغان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے 29 اور30 مئی کو پاکستان کا دورہ کیا۔
جو جیمز ڈوبنز کا بحیثیت امریکی نمائندہ خصوصی پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔انھوں نے کہا کہ جیمز ڈوبنز نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ،آرمی چیف اور نوازشریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی۔جیمز ڈوبنز نے صدر آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔