ومبلڈن کے ڈراز کا اعلان، ٹورنامنٹ 24 جون سے شروع ہو گا

Roger Federer

Roger Federer

ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ ڈراز کے اعلان کی پروقار تقریب انگلینڈ میں ہوئی دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو سخت حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور اینڈی مرے کے مدمقابل ہوں گے۔

جبکہ موجودہ عالمی چیمپئن نوواک جوکووچ کے میچ غیر معروف کھلاڑیوں سے ہوں گے۔ خواتین سنگلز میں دو ہزار بارہ کی چیمپئن سرینا ولیمز کا لگمبرگ کی مینڈی منیلا سے جوڑ پڑے گا ٹینس کا سپر میگا ایونٹ چوبیس جون سے سات جولائی تک جاری رہے گا۔