لندن (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس میں شائقین کا جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ اور ایڈریئن منارینو مدمقابل آئے۔ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
خواتین کے کوارٹر فائنل میں امریکی وینس ولیمز کامیاب رہیں۔ انہوں نے لٹویا کی جیلینا کو چھ تین چھ پانچ سے ہرایا۔
ٹاپ ایٹ مرحلے میں سپین کی گاربائیں مگاروزا کا مقابلہ روس کی سیویتلانا کزنٹسوا سے ہوا جہاں گاربائیں چھ تین چھ چار سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔