برطانوی (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ برطانوی سٹار اینڈی مرے، یون مارٹن ڈیل پوٹرو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ومبلڈن تیسرے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سربین سٹار نوواک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے ( Tomas Berdych)کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ چھ چار اور چھ تین رہا۔ میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی اینڈی مرے نے۔
اسپینش حریف (Fernando Verdasco) کو ناکوں چنے چبوائے۔ اینڈی مرے نے ورڈاسکو کے خلاف چار چھ، تین چھ، چھ ایک، چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی اپنے نام کی۔ ارجنٹائن کے (Juan Martin Del Potro) بھی اسپین کے ڈیوڈ فیریر کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچے جہاں وہ ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ کے خلاف کورٹ میں اتریں گے۔ پولینڈ کے ( Jerzy Janowicz ) نے بھی ہم وطن ساتھی کھلاڑی (Lukasz Kubot) کو مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہو گا۔