ومبلڈن ٹینس : اعصام الحق آج ڈچ پارٹنرکے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے

Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

لندن (جیوڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق آج ومبلدن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ومبلڈن کے ڈبلز ایونٹ میں اپنے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔

پاک ڈچ جوڑی پہلے راونڈ میں جرمنی کے ڈسٹن براون اور آسٹریلیا کے رمیز جنید کے مدمقابل ہو گی، اعصام اور روزے ایونٹ کے لئے ففتھ سیڈ ہیں ، اعصام الحق اس سے پہلے 2010 میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔