ومبلڈن ٹینس میں کیرولین ووزینسکی کو شکست

Caroline Wozniacki

Caroline Wozniacki

لندن (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس میں کیرولین ووزینسکی کو جمہوریہ چیک کی باربورا زالووا نے ٹھکانے لگادیا، جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے پہلی بارآل انگلینڈ ایونٹ کے رائونڈ 8 میں جگہ بنالی۔

یوگینی بوچارڈ نے فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ کا قصہ چوتھے مرحلے میں تمام کردیا، انھوں نے ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کو شکست دے کر سب کو حیران کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم میں پیر کو بھی بارش سے میچز کا پروگرام متاثر ہوا، مکمل ہونے والے مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی باربورا زالووا اسٹرائیکوا نے ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی کو 6-2 اور7-5 سے مات دیکر ایونٹ سے باہر کردیا، یوگینی بوچارڈ نے فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ کو 7-6(7/5) اور 7-5 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے ہموطن تریزاسیمٹکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-0 اور 6-2 سے قابو کیا، وینس ولیمز کا قصہ تمام کرنیو الی جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے چینی حریف پینگ شوئی کو بھی ٹھکانے لگادیا۔

ان کیخلاف ملنے والی 6-3 اور 6-2 سے کامیابی نے انھیں رائونڈ 8 میں پہنچا دیا، علاوہ ازیں تیسرے رائونڈ میں گذشتہ برس کی رنر اپ سبائن لیسکی نے ایوانووک کو پچھاڑ دیا، یارسلووا شیوڈووا کو امریکی حریف میڈیسن کینز کے ریٹائر ہونے پر پری کوارٹر فائنل میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔