سال کے تیسرے گرینڈ سلی ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں ممتاز کھلاڑیوں کی شکست کا سلسلہ جاری ھے۔ اتوار کے آرام کے بعد خواتین کے سنگلز کی دفاعی چیمپیئن امریکہ کی سرینا ولمیز بھی ہار گئیں۔ عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کو جرمنی کی سیبائن لززکی نے چوتھے رانڈ کے ایک میچ میں شکست دی۔
دو ہزار گیارہ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل کھیلنے والی لززکی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا لیکن سرینا نے شاندار سروس اور والیز کا مظاھرہ کرتے ھوئے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیتا اور مقابلہ برابر کر دیا۔
جرمن کھلاڑی عمدہ شاٹس کھیلتے ھوئے تیسرا سیٹ چھ چار سے جیت کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں انکا مقابلہ اسٹونیا کی کھلاڑی آ کنیپی سے ھو گا۔