ومبلڈن ٹینس : مکسڈ ڈبلز میں اعصام کا آج تیسرے رانڈ کا میچ

Aisam Ul Haq

Aisam Ul Haq

ومبلڈن (جیوڈیسک) اعصام الحق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز میں آج تیسرے رانڈ کا میچ کھیلیں گے جبکہ ثانیہ مرزا بھی اسی کیٹگری میں اپنا زور بازو دکھائیں گی۔ ومبلڈن میں ٹینس سیزن کا تیسرا گرینڈ سلیم جاری ہے۔ مکسڈ ڈبلز کے پری کوارٹرز مرحلے میں رسائی کے لیے اعصام الحق اپنی پارٹنر کارا بلیک کے ہمراہ کورٹ میں اتریں گے۔

اعصام کی مکسڈ ڈبلز جوڑی ایونٹ کی دسویں نمبر کی ٹیم ہے جبکہ تیسرے رانڈ میں ان کا مقابلہ سیڈ آٹھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہو گا۔ اعصام اور کارا بلیک کے مدمقابل فرانس اور کینیڈا کے کھلاڑی اپنا زور بازو دکھائیں گے۔ مکس ڈبلز میں بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اپنے رومانین پارٹنر کے ساتھ امریکا اور فرانسیسی کھلاڑی کے خلاف تیسرے رانڈ کا میچ کھیلیں گی۔