بیلجیم (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر، اینڈی مرے اور ماریہ شراپووا نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کر لیا جبکہ رافیل نڈال کو پہلے رانڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ ومبلڈن میں جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے پہلے رانڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے، مینز سنگلز میں سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے رومانیہ کے وکٹر کو سخت مقابلے میں شکست دی۔
سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کی فتح کا سکور چھ تین،چھ دو اور چھ صفر رہا۔ میزبان ملک کے اینڈی مرے نے جرمن حریف بنجمن کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب سپینش سٹار رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیلجیم کے سٹیون ڈارکس نے رافیل نڈال کو شکست دیکر دوسرے رانڈ میں سیٹ پکی کی۔ ویمنز سنگلز میں روس کی سٹار کھلاڑی ماریہ شراپووا نے فرانس کی کرسٹینا کو زیر کر کے دوسرے رانڈ میں جگہ بنائی۔