ومبلڈن ٹینس: اسپین کے رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست

Tennis

Tennis

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال پہلے ہی رانڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ کے پہلے رانڈ میں ان سیڈڈ بیلجئیم کے اسٹو ڈارکس نے ومبلڈن کے سابق چیمپئین اسپین کے رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بیلجئیم کھلاڑی نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں نڈال نے برتری حاصل کی لیکن حریف کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی سات چھ سے جیت کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ تیسرے سیٹ میں نڈال آف کلر دکھائی دیئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈارکس نے چھ چار سے کامیابی حاصل کرلی۔

دوسری جانب میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمنی کے بینجمن بیکر کو چھ چار، چھ تین اور چھ دو سے زیر کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز کے میچ میں تھرڈ سیڈ روس کی ماریہ شراپوا نے فرانس کی مارٹینا کو اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے مات دی۔