ومبلڈن : زابینے لیزیکی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ گئیں

Wimbledon

Wimbledon

جرمن (جیوڈیسک) سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمن کھلاڑی زابینے لیزیکی پولینڈ کی آگنیازکا رادوانسکا کو ہرا کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ومبلڈن جرمن کھلاڑی زابینے لیزیکی پولینڈ کی آگنیاز کا رادوانسکا کو ہرا کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ زابینے لیزیکی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل سے قبل گراف نے ان کو حوصلہ افزا ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جو ان کے پرجوش مقابلے اور بالآخر فتح کی وجہ بنے۔ اشٹیفی گراف وہ جرمن خاتون ٹینس سٹار تھیں جنہوں نے کسی گرینڈ سلیم تک رسائی حاصل کی تھی۔

گراف نے سات مرتبہ ومبلڈن جیتا تھا اور ان کا شمار ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ لیزیکی نے چوتھے رانڈ میں دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز کو ہرا کر سبھی کو ششدر کر دیا تھا۔ ہفتے کے روز لیزیکی فرانس کی ماریون بارٹولی کے خلاف ومبلڈن کا فائنل کھیلیں گی۔ یہ پینتالیس برسوں میں دوسری مرتبہ ہوگا کہ دو خواتین جو کہ پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں گرینڈ سلیم کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

جمعرات کے روز کھیلا گیا یہ سیمی فائنل بارٹولی اور بیلجیم کی کیرسٹین فلپکینس کے درمیان کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا۔ بارٹولی نے فلپکینس کو با آسانی چھ دو، چھ دو سے شکست دی۔ اس کے مقابلے میں لیزیکی کو اپنا میچ جیتنے کے لیے خاصی محنت کرنا پڑی اور ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ یہ میچ ہار بھی سکتی ہیں۔

لیزیکی نے رادوانسکا کو چھ چار، دو چھ، اور نو سات سے مات دی۔ جرمن سٹار خاتون کھلاڑی زابینے لیزیکی نے ومبلڈن کے تیسرے رانڈ میں کایا کاناپی کو شکست دے کر سیمی فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ لیزیکی کو ومبلڈن جیتنے کے لیے ”پسندیدہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چوتھے رانڈ میں دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز کو ہرا کر سبھی کو ششدر کر دیا تھا۔ ایک عرصے کے بعد کسی جرمن ٹینس کھلاڑی کو یہ اونچائی نصیب ہوئی ہے۔