جیت کا جذبہ لیکر جا رہے ہیں، جیت کر آئینگے، مصباح الحق

Misbah Ul Haq

Misbah Ul Haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جیت کا جذبہ لے کر جا رہے ہیں اور ٹیم کی اچھی پر فارمنس کی بدولت جیت کر آئینگے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسد شفیق اور عبدالرحمن کے ہمراہ زمبابوے کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ہرارے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ زمبابوے میں سارے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ جیسا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کھیل پیش کیا۔

مصباح کا کہنا تھا کہ انورعلی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں اور دورہ زمبابوے میں نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ عمر اکمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی رپورٹس ٹھیک ہیں تاہم عمر اکمل کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔