تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار تحصیل کے مختلف علائقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش نے موسم بہار کو خوش آمدید کر دیا اتوار کے روز تلہار، راجو خانانی، پیرو لاشاری، سعیدپور، غلام شاہ ٹنڈو غلام حیدر سمیت مضافات کے سیکڑوں دیہات میں بارش پڑنے سے موسم لاجواب بن گیا۔
جبکہ تیز ہوائوں اور طوفانی برسات کی وجہ سے سائن بورڈز کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئی اور شہر کے اہم راستوں سمیت سرکاری اسکولوں اور دفاتری عمارتوں میں پانی کھڑا رہ گیا جس کے باعث مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہونے کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی لوکل گورنمینٹ نمائندوں کو اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے تحصیل میں بارشوں سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز مزید بارشوں کی پیشنگوہی کی ہے۔