تلہار (نمائندہ ) تلہا میں گٹکے ، مین پڑی،فحاشی ، شراب کے کھلنے والے گتے و دیگر سماجی برائیوں کیخلاف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے سٹی پریس کلب کے آگے روڈ بلاک کردیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے جمعیت علماء اسلام، مجلس وحدت المسلمین، جمعیت علماء پاکستان، فقہ جعفریہ ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف یوتھ ونگ و دیگر پارٹیوں کے مولانا خان محمد جمالی، فتح محمد مہیری، حافظ محمد سموں، جواد احمد جمالی ، حکیم اسماعیل، قاری عبدالرزاق و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو تعلیم و صحت کیلئے اسکول اور ہسپتالوں کی ضرورت ہے نہ کہ سماج کو برباد کرنے والے شراب کے گتے کی، ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تلہار پولیس کے نئے افسر سے شہر سے سماجی برائیاں ختم کرنے کی امید تھی لیکن وہ امید بھی ادھوری رہ گئی اگر شہر میں کہیں شراب فروخت ہوئی تو اس کی زمے دار تلہار پولیس ہوگی ایک توشہر میں کھلے عام مضر صحت گٹکے مین پڑی و دیگر منشیات کی فروخت جاری ہے اوپر سے حکومت نے شراب کے گتے کھولنے کا لائسنس جاری کرکے نوجوانوں سے نا انصافی کی ہے ہم شراب کے گتے کیخلاف اپنی نسلیں بچانے کیلئے راستوں پر نکلے ہیں جب تک لائسنس منسوخ نہ ہوگا ہم احتجاج کرتے رہیں گے ہم نے ھاء کورٹ میںاس مسئلے کیخلاف درخواست دائر کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلہار میں کھلنے والے شراب کے گتے کا لائسنس فوری منسوخ کیا جائے دیگر صورت ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔