سردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے، ایاز ترین

Gas Load Shedding

Gas Load Shedding

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان پٹھان اتحاد کے مرکزی صدر حاجی ایاز خان ترین نے کہا ہے کہ سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی پہلے ہی مفلوج کر رکھا ہے اور اب گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی اورگیس کی جبری لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔