بدلتا ہوا موسم ہرکسی کو راز نہیں آتا اور کسی نہ کسی طرح انسان کو متاثر کر ہی دیتا ہے خاص طور گرم موسم سے بدل جانے والے سرد موسم تقریبا ہرانسان پر اثر ڈالتا ہے جہاں خاص طور پر کھانسی، زکام اور گلا خراب ہونے کی شکایت سب ہی کو ہوجاتی ہے، لیکن آپ بدلتے ہوئے موسم میں بھی ان بیماریوں کے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو کسی بھی ڈاکٹر کے معانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان گھریلو نسخوں کا استعمال رکھنا ہو گا۔
شہد اورادرک کا رس شہد گلے میں خراش یا کھچ کھچ دور کرنے کے لیے خاصا مفید سمجھا جاتا ہے جب کہ ادرک میں اینٹی بایوٹکس خواص پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کوگلے میں کچھاؤ یا سردi دور کرنا ہے تو ادرک کو پیس لیجئے اوراس میں اتنی ہی مقدارمیں شہد ڈالیں اوردونوں کا مکسچر بنالیجیے۔ اگر آپ کو اس مکسچر کا ذائقہ اچھا نہ لگy توآپ اس میں آدھا گلاس گرم دودھ شامل کرکے اس کے ذائقے کوبہتربنا سکتے ہیں۔
ہلدی کا استعمال ہلدی کا استعمال آپ متعدد طریقوں سے کرسکتے ہیں۔ ہلدی پاؤڈر کو آپ دودھ میں ملا کر بھی لے سکتے ہیں جو آپ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا جب کہ ہلدی کی گھٹی کو ایک جانب سے جلا کرنکلنے والے دھوئیں کو بھی سونگھ سکتے ہیں جو کھانسی اور گلے میں درد اور خراش میں یک دم سکون سے گا۔
السی کا بیج السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں جو سردی کے موسم میں انتہائی مفید ہے۔ السی کے بیجوں کو پانی میں اتنا ابالیں کے مکسچرگاڑھا ہوجائے۔ مکسچر کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے شہد اور لیموں کا رس بھی ڈالا جاسکتا ہے۔ اس مکسچر کو آپ دن میں 2 بارلیں جس سے آپ سرد موسم میں ہوجانے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
گڑ کا استعمال گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے جب کہ موسم سرما میں یہ سب کے لیے بہترین گھریلو دوا ہے۔ پانی میں پسی ہوئی کالی مرچیں ڈال کرابالیں، ابلنے کےبعد اس میں ہلدی اورگڑ کے کچھ ٹکڑے ڈال کراچھی طرح مکس کیجیئے جب تک گڑ پورے طریقے سے گھل نہ جائے۔ یہ مکسچرسرد موسم میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ سینے کے انفیکشن سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔
مصالحے والی چائے مصالحے والی چائے سرد موسم میں آپ کو بہت آرام دیتی ہے جس کے بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے۔ مصالحے والی چائے بنانے کے لیے پانی میں چائے کی پتی ڈال کرابالیں اور اس میں اپنی پسند کے مطابق ادرک پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، دارچینی پاؤڈر یا پسی ہوئی کالی مرچیں ڈالیئے اور اس میں بغیردودھ ڈالے نوش فرمائیں جب کہ آپ اس میں شہد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔