گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔
گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت اس موسم میں روزانہ 10 گھنٹے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ اگلے موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے اربوں روپے مالیت کے نئے منصوبے شروع کیے ہیں جن کے ذریعے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔