سردیاں آتے ہی مونگ پھلی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی
Posted on November 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : سردیاں آتے ہی مونگ پھلی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی۔ سردیوں کی یہ سوغات ہزاروں خاندانوں کیلئے عارضی روزگار کا وسیلہ بھی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ خشک میووں میں سب سے زیادہ مانگ مونگ پھلی کی ہے، اس کی کاشت زیادہ ہو تو قیمت کم اور اگر کاشت کم ہو تو ریٹ بڑھ جاتے ہیں۔
مونگ پھلی بھوننے اور صاف کرنے والے کئی محنت کش نسل در نسل اسی کام سے وابستہ ہیں۔ مونگ پھلی ہر کسی کو مرغوب ہے، سردیوں میں گلی محلے مونگ پھلی کی ریڑھیوں اور دکانوں سے سج جاتے ہیں۔ بے شمار طبی فواعد سے لبریز مونگ پھلی قدرت کا ایک لذیذ تحفہ ہے۔سردی اورمونگ پھلی لازم وملزوم ہیں، جبھی تو موسم بدلتے ہی ملک بھر میں اس میوے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com