کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 16ء-2015ء کے صرف تین ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پچھلے سال جولائی سے ستمبر کے دوران 2 اعشاریہ 5 ارب روپے کے خشک میوہ جات درآمد کیے گئے جبکہ موجودہ سال کے اسی عرصے میں 3 اعشاریہ 3 ارب روپے کے ڈرائی فروٹس درآمد کیے جا چکے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ ٹھنڈ سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے خشک میوہ جات کا استعمال بہت ضروری ہے مگر قیمتوں میں ہوش روبا اضافے سے ان کی خریداری تقریباً نا ممکن ہو چکی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں اس کی مانگ میں اضافہ اور ٹیکسس بڑھ جانے کی وجہ سے انکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت بازار میں مونگ پھلی 2 سو روپے، بادام 1300 روپے کلو، پستہ 14 سو روپے کلو، کاجو 11 سو روپے، اخروٹ 400 اور چلغوزہ 2 ہزار روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔