لاہور(جیوڈیسک)حکومت کی لاپرواہی کے باعث ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کو دو ماہ تک ملتوی کر دیا گیا۔لاہور میں شروع ہونیوالی چیمپئن شپ دو سے چھ مئی تک ہونا تھی لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے اجازت نامہ تاخیر سے ملنے کے باعث اسے دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت بھارت،نیپال،بھوٹان اور مالدیپ نے شرکت کرنا تھی تاہم فیڈریشن کے مطابق ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اب جولائی میں ہو گی۔