لاہور (جیوڈیسک) لاہور ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 28 جون سے لاہور میں شروع ہوگی۔ دسویں ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ اب28 جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مقابلے مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور میں منعقد ہونے تھے مگر غیر ملکی ٹیموں کیلئے ویزوں کے اجرا میں مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملتوی کر دئیے گئے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری فاروق اقبال کے مطابق ایشین اور ساتھ ایشین فیڈریشنز کی مشاورت سے چیمپئن شپ کا نیا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت مقابلے 28 سے 30 جون تک لاہور میں ہوں گے۔ ایونٹ میں تمام سارک ملکوں کے تن ساز شرکت کریں گے۔