لاہور (جیوڈیسک) ساتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ چمپئن شپ اب رواں سال اکتوبر میں ہو گی ساتھ ایشین چیمپئین شپ مئی میں لاہور میں ہونا تھی لیکن ویزہ مسائل کی وجہ سے ایونٹ کو 28 سے تیس جون تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈریشن ذرائع نے بتایا کہ عبوری کمیٹی نے اسلام آباد میں نیشنل گیمز کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیئے ان تاریخوں میں ساتھ ایشین چمپئن شپ کا انعقاد ممکن نہیں۔اس حوالے سے بھارت سمیت تمام سارک ممالک کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اب چمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں لاہور شہرہو گی۔