واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق نیٹوکمانڈر جان ایلن کا کہنا ہے کہ 2014 میں افغانستان سے انخلا کیبعد بھی امریکا کو بڑی تعداد میں فوج رکھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ سابق نیٹو کمانڈر جان ایلن نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
رپورٹ میں جان ایلن لکھتے ہیں کہ افغان اور امریکی انتظامیہ جتنا جلدی ہو سکے یہ واضح کرے کہ فوجوں کے انخلا کے بعد کتنی تعداد میں امریکی فوجیں افغانستان میں قیام کریں گی۔
انھوں نے کہا کہ انخلا کے بعد امریکا کو معاشی اور عسکری شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ جان ایلن کہتے ہیں افغان فوج کی تربیت ، سپیشل آپریشنز اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بھی اضافی امریکی فوج کی ضرورت ہو گی۔