انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت

Hamid Karzai - John Kerry

Hamid Karzai – John Kerry

کابل (جیوڈیسک) کابل2014 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق امور پر امریکا اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں کابل کے دورے پر ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور حامد کرزئی کے درمیان 2014 میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی امورسے متعلق بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم دونوں جانب ابھی کچھ اختلافات باقی ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ امریکا اسی مہینے افغانستان میں باقی رہنے والی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معاہدے کوحتمی شکل دینا چاہتا ہے جبکہ افغانستان کا موقف ہے کہ افغانستان میں اگلے سال صدارتی انتخابات تک اس بات کا حتمی تعین نہ کیا جائے کہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی رہیں گے۔