فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 20جنوری کو ہونے والے ملک گیر تاجر کنونشن کا خیر مقدم کرتے کہا کہ تاجروں کے اس اہم ایشو پر عام تاجر تنظیم مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی کے عہد یداران شاہد رزاق سکااور چوہدری نواز وہرہ کے اس فیصلے تاجر کنونشن کے انعقاد کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،حافظ طاہر جمیل میاںنے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجر وں کے سٹرکوں پر دوبارہ آنے سے قبل ہی ود ہولڈنگ ٹیکس کوفوری طور پر واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے لہذا حکومت تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرے انہوں نے تاجر برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ20 جنوری کو ہونے والے ملک گیر تاجر کنونشن میں بھر پور حصہ لیں۔