بلا تفریق احتساب کے مطالبہ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شکر گزار ہیں: طاہر حسین
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے مکمل انصاف ضروری ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد مرکزی ترجمان راشد قریشی اور انفارمیشن سیکریٹری سندھ طاہر حسین سید نے سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی اورسید وصی الدین کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے انصاف کی بالادستی وآئین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے صرف مشرف کے بجائے آئین پامال کرنے والے تمام افراد و شخصیات کے بلا تفریق احتساب کا مطالبہ کرنے والے الطاف حسین چوہدری شجاعت ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر رہنماوں‘ متحدہ قومی موومنٹ ق لیگ و سنی تحریک تمام دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آئین و انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مساوات کے اصول کو لازم قرار دینے والے تمام ٹی وی اینکرز و کالم نگاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور استحصالیوں کو بچانے کیلئے سابق آرمی چیف مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے والے آرمی کی توہین و تذلیل اور پاکستان کی بدنامی و تباہی کے اسباب پیدا کر رہے ہیں۔
جبکہ یہ بات من اظہر الشمس ہے کہ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کی قربانیوں حب ا لوطنی اور دیانتداری و فرض شناسی کے باعث ہی آج پاکستان مستحکم ‘ آزاداور خو مختار ہے مگر استحصالی ٹولہ سابق آرمی چیف کیخلاف غداری کے مقدمہ کی سازش کے ذریعے آرمی کے مورال کوتباہ اور اس کے جذبہ حب الوطنی کو برباد کرنا چاہتا ہے جو ممکن تو نہیں ہے۔
مگر پھر بھی پاکستان عوام اور فوج کیخلاف بھیانک و قبیح سازش ہے اسی لئے آئین کے تحت سابق فوجی سربراہ پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی بجائے حسب منشاء فیصلوں کے حصول کیلئے منظور نظر و وفادار منصفین پر مشتمل خصوصی عدالت کے قیام کے غیر آئینی عمل کے ذریعے آئین کے تحفظ کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com