توقیرصادق سے جاری تفتیش کو چونتیس روز مکمل ہو گئے، گواہوں نے بائیس ارب کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر کے توقیر صادق کولاجواب کر دیا۔ نیب نے اوگرا کرپشن کیس میں انہتر گواہوں کے بیانات قلم بند کر لئے گئے۔ گواہوں میں اوگرا کے چھ اعلی افسران بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے توقیر صادق اور گواہوں کو آمنے سامنے بٹھا کر سوالات کئے۔ توقیر صادق کو کرپشن کا ریکارڈ بھی دکھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب چوالیس ارب کی ریکوری کے لئے گیس چوری میں ملوث پچیس اہم سیاسی وکاروباری شخصیات کو نوٹس جاری کرے گا۔