عینی کے نئے گانے بوم بوم کی سوشل ذرائع پر دھوم

Singer Annie

Singer Annie

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکارہ عینی کے نئے گانے بوم بوم نے سوشل ذرائع پر دھوم مچا دی۔ عینی ان دنوں جمیکن گلوکار بینی مین کے ساتھ مل کر کئی پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ عینی کے نئے گانے بوم بوم میں جمیکن گلوکار بینی مین اور ان کی ٹیم نیبھی پرفارم کیا ہے۔ خوبصورت موسیقی سے سجا یہ گانا انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکا ہے۔

گانیکو اب تک تقریبا ڈھائی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ جمیکن گلوکار بینی مین کو فن کی دنیا میں ڈانس ہال کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ عینی کینئے گانے ”تجھے یاد کیا” کے ٹریلر نے بھی شائقین کے دل موہ لئے ہیں۔ اس گانے میں برطانوی رشی رچ بھی عینی کیساتھ پرفارم کریں گے۔